اسامہ کی عمدہ بولنگ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

304

کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے نیوزی لینڈ  کو چوتھے  ون ڈے میچ میں  102 رنز سے شکست دے کر ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں  پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

آغا سلمان 58 اور شان مسعود نے 44 رنز بنائے، افتخار احمد نے 5 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.four اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹام لیتھم 60 اور مارک چیپمین 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 34 ، ٹام بلینڈل 23 ، ویل ینگ 15 اور جیمز نیشم 11 رنز بنا سکے۔

ایش سودھی 9 اور کول میکونچی eight رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلیئر ٹکنر 6 اور میٹ ہینری 5 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر four اور محمد وسیم نے three کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان ٹیم  کی جانب سے  چوتھے ون ڈے میں 5  تبدیلیاں کی گئیں، پاکستان ٹیم سے   امام الحق ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ،  نسیم شاہ اور  محمد نواز  چوتھا ون ڈے نہیں کھیلے۔

 چوتھے ون ڈے کیلئے شان مسعود،  افتخار احمد،  محمد حارث،  اسامہ میر اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔

 گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں four صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کا آخری اور پانچواں ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Supply hyperlink