برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب جاری

292

گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے/ فوٹو اسکرین گریب

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے۔

گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

بادشاہ چارلس کی زندگی پر ایک نظر:

بادشاہ چارلس14 نومبر1948کو پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں۔

بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سےکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کےساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔

بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے۔

چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے۔

Supply hyperlink