دفاعی تنصیبات پر حملے مسلح بغاوت ہے: وفاقی وزیر داخلہ

247

انویسٹی گیشن میں لوگ بتا رہے ہیں کہ کیسے پیٹرول بم بناناسکھایاگیا، پچاس پچاس کے جتھےکویہ خود ملتا رہا اور انہیں ابھارتا رہا: رانا ثنااللہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دفاعی تنصیبات پر حملوں کو مسلح بغاوت قرار دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جس طرح دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے یہ مسلح بغاوت ہے، جب جتھے دفاعی تنصیبات کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تویہ حملےکے مترادف ہے البتہ جولوگ جلاؤ گھیراؤکا حصہ نہیں تھے انہیں موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیات پرحملوں سے متعلق 7  مقدمات دائر ہیں جن میں تین پنجاب اور four کے پی میں ہیں، اس میں یہ چیز بڑی وضاحت کے ساتھ ہے اور ثبوت موجود ہیں، ہم اس تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملےکی سازش کی، پہلے سے ان حملوں کی پوری طرح سے اسسمنٹ نہیں ہوسکی،  ان کا یہ پلان کہ گھروں میں داخل ہونگے آگ لگائیں گے، اس حد تک حساسیت نہیں تھی، اندیشہ ہےکہ یہ لوگ اس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتےہیں، ان کو باربار گرفتارکرنے کی وجہ دوبارہ حملوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ذہنوں میں بغاوت اور نفرت عمران خان نے بڑی محنت سے انجیکٹ کی،  لانگ مارچ اس طرح پلان کیاگیا تھا کہ اس دن آرمی چیف کی تقرری ہونی تھی، آرمی چیف کی تقرری روکنےکے لیے انہوں نے پوری پلاننگ کی ہوئی تھی، ان واقعات کی انکوائری ہوئی تویہ معاملہ بھی سامنےآجائےگا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اس وقت معاملہ سنبھالانہ جاتا توبغاوت کی صورتحال پیدا ہوسکتی تھی، یہ بات سچ ہے اس وقت یہ کوشش کی گئی اور اس کے پیچھےعمران خان تھے، اس کے پیچھے اوربھی لوگ ہوں گے مگر اس کا مہرہ عمران خان تھا،  اس کے شواہد موجود ہیں، ان کی تقاریراور ٹوئٹس موجود ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے سے طے تھا کہ احتجاج کورکمانڈرزکےگھروں کے باہر اور کنٹونمنٹ ایریاز میں ہوگا، باقاعدہ لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں،یہ  لوگ بتارہے ہیں، انویسٹی گیشن میں لوگ بتا رہے ہیں کہ کیسے  پیٹرول بم بناناسکھایاگیا، پچاس پچاس کے جتھےکویہ خود ملتا رہا اور انہیں ابھارتا رہا، جلسے میں لیڈر تقریرکرتا ہے تو اس کی موٹیویشن کا ایک لیول ہوتا ہے لیکن جب لیڈرپچاس لوگوں کو ملتاہے تو اس کی موٹیویشن برین واشنگ والی بات ہوتی ہے، منظم سازش اور منصوبہے سے اس نے لوگوں کی برین واشنگ کی ہے، جولوگ زیر تفتیش ہیں وہ بتا رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں وہ چارج شیٹ بھی پیش کررہے ہیں، منحرف افراد سے چارج شیٹ کا تو کسی نے نہیں کہا ہوگا،۔

Supply hyperlink