امیتابھ اور انوشکا کیخلاف پولیس کارروائی کیلئے تیار

187

گزشتہ دنوں انوشکا اور امیتابھ نے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے اجنبیوں سے موٹر سائیکل پر لفٹ لی تھی—فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی ٹریفک جام سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل پر لفٹ لینے کی حالیہ ویڈیوز کے بعد اب ممبئی پولیس ان کے خلاف ایکشن لے گی۔

امیتابھ بچن نے کچھ روز قبل ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ممبئی کے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے انہوں نے ایک اجنبی شہری سے موٹرسائیکل پر لفٹ لی تاکہ سیٹ پر جلدی پہنچ سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر جارہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو متعدد صارفین نے اداکاروں کو ‘ہیلمٹ’ نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

صارفین کی جانب سے ممبئی پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا گیا۔

تاہم ممبئی پولیس نے ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیا اور لکھا ‘ہم نے اس معاملے کو ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کردیا ہے’۔

Supply hyperlink