تحریک کشمیر کے وفد کی جانب سے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے نام بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنے کے خلاف یادداشت 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پیش کردی گئی۔
یادداشت میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اس لیے برطانوی حکومت کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجے۔
یاداشت پشی کرنے والے تحریک کشمیر کے وفد میں محمد غالب، فہیم کیانی، ریحانہ علی اور دیگر شامل تھے۔