وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ نیب کی ایک دن کی مہمان نوازی نے عمران نیازی کو وہ کر دکھایا جو شوکت خانم کے ڈاکٹر مہینوں میں کرنے میں ناکام رہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بڑے آرام سے چلتے ہوئے عدالت پہنچے اور وہیل چیئر چھٹ گئی ہے۔
خیال رہےکہ آج عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے اور بعد ازاں واپس بھی خود چلتے ہوئے گئے، اس سے قبل وہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہو رہے تھے۔
اس حوالے سے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ایک خاتون صحافی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’حراست میں ایک رات کے اندر صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، یہ صورتحال ان کی میڈیکل کیئر ٹیم کیلئے ٹھیک نہیں۔‘