نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

278

گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں four صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے__فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آخری ون ڈے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود، فخر زمان، بابار اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں four صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی، بصورتِ دیگر پاکستان پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

Supply hyperlink