ٹانک میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، تین دہشتگرد ہلاک

184

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 فوجی جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے: آئی ایس پی آر—فوٹو: فائل

ٹانک کےعلاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کے بنیاد پر سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں three دہشتگرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 فوجی جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید، شہدا میں نائیک محمد عتیق اور نائیک رجب علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Supply hyperlink