پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں باپ کے لیے بامعاوضہ چھٹی کا بل (میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023) منظور کرلیا گیا۔
بل کے تحت بچے کی پیدائش پر والد بھی 30 دن کی بامعاوضہ چھٹی لے سکیں گے۔
میٹرنٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کوپہلے بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹی مل سگے گی، ماں کو دوسرے بجے کی پیدائش پر4، تیسرے پر three ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔
بل کے مطابق والد کو دوران ملازمت چھٹیاں تین دفعہ میسرہوں گی۔
قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے اداروں پر ہوگا۔