پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، آج ہی کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔
یومِ تکبیر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیش کش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی۔