پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے

270

فوٹو: فائل

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار  پہاڑوں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے ۔ 

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار جھلسا دینے والی گرمی سے دور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے ، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وہ جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیر اہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں ۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں خواہ مخواہ پکڑنا چاہتی ہے۔

ذرائع کےمطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑ نے کیلئے پریشر تھا ، وہ پارٹی چھوڑنے کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں یا نہیں ، اس کافیصلہ وقت کرے گا ۔ 

Supply hyperlink