آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی

282

فوٹو: فائل

34ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی۔

کوئٹہ میں جاری  نیشنل گیمز میں  پاکستان آرمی 101 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، آرمی کے ایتھلیٹس  نے 65 سلور اور 29 برانز میڈلز بھی حاصل کیے ہیں۔

 دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے54 گولڈ، 50 سلور اور 43 برانز میڈل اپنے نام کیے ہیں، نیوی کے دستے نے نیشنل گیمز میں 26 گولڈ میڈلز سمیت 89 تمغے حاصل کرلیے۔

اس کے علاوہ پاکستان ائیر فورس نے 5 گولڈ، 19 سلور اور 26 برانز میڈلز جیت لیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تین گولڈ میڈلز سمیت 62 میڈلز جیتے ہیں۔

خیبر پختونخوا نے سونے کے 2، three سلور اور 21 برانز میڈل اپنے نام کیے جبکہ بلوچستان ، ریلویز اور پولیس نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پنجاب نے اب تک 6 سلور اور 23 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ سندھ نے three سلور اور 12 برانز، اسلام آباد نے four برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔

گلگت اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اب تک کوئی میڈل نہیں جیت پائے۔

Supply hyperlink