آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات

266

ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں اسکول کے بچوں سےغیر رسمی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور اسکولز اور شہدا کے بچوں کے سرپردست شفقت رکھا۔

عاصم منیر نے اس حوالے سے کہا کہ پاک فوج شہدا کےبچوں کی وارث ہے، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سےہمارا رشتہ مثالی، ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

Supply hyperlink