آپ نے سروس بند ہونے کے باوجود ٹوئٹ کیسے کی؟ دہلی پولیس کا پاکستانی یوٹیوبر سے سوال

293

پاکستانی یوٹیوبر نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس پر دہلی پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے جواب دیا گیا/ فائل فوٹو

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر  میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر کی جانب سے ٹوئٹ کرنے پر  دہلی پولیس بھی حیران ہوگئی۔

گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری پر جہاں ملک بھر میں مشتعل افرادتوڑ پھوڑ کرتے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے نظر آئے  وہیں سوشل میڈیا پر صارفین بھی اپنا غصہ نکالے بغیر نہ رہ سکے لیکن یہ صورتحال کچھ دیر ہی چل سکی  اس کے بعد  پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود عمران خان کے حامیوں اور پاکستانی شخصیات   نے سوشل میڈیاپوسٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اسی دوران پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ٹوئٹ کی۔

آپ نے سروس بند ہونے کے باوجود ٹوئٹ کیسے کی؟ دہلی پولیس کا پاکستانی یوٹیوبر سے سوال

سحر شنواری نے ٹوئٹ  کی کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہے؟ مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی   را کے خلاف  شکایت درج کروانی ہے جو  پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

یوٹیوبر  نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سےمجھے  انصاف  ملے گا۔

یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکی۔

دہلی پولیس نے سحر شنواری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ  آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی؟

Supply hyperlink