امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجموعی طور پر 37 الزامات کا سامنا

275

فوٹو: فائل

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجموعی طور پر 37 الزامات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری پروگرام سے متعلق معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے،جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی مس ہینڈلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں گزشتہ روز دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

پراسیکیوٹر ٹرمپ کیس جیک اسمتھ کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے۔

Supply hyperlink