اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر مسافر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

277

ریلوے پولیس نے اوکاڑہ اسٹیشن پر مسافر لڑکی کومبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اوراس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق 9 مئی کو متاثرہ لڑکی کراچی جانے کیلئے اوکاڑہ اسٹیشن پہنچی جہاں ملزم حسیب نے اسے ورغلا کر اسٹیشن کے پارسل سیکشن میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واردات کے بعد ملزم نے لڑکی کو ٹکٹ فراہم کر کے ٹرین میں سوار کرایا۔ کراچی اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے اس کی حالت دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو لڑکی نےبپتا سنادی۔

ریلوے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم حسیب اور اس کے سہولت کار عابد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

لاہور۔ ۔ ریلوے اسٹیشن اوکاڑہ پر لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور۔ ۔ ریلویز پولیس نے اوکاڑہ اسٹیشن پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم حسیب او سہولت کار عابد کو گرفتار کرلیا۔

لاہور۔ ۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو باآسانی ٹکٹ فراہم کر کے ٹرین میں سوار کروادیا تھا،ریلوے پولیس

لاہور۔ ۔ آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر راؤ سردار علی خان نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا

لاہور۔ ۔ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں اور انکو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔آئی جی ریلویز پولیس

Supply hyperlink