ایسا علاقہ جہاں الیکشن میں پوری آبادی نے صرف 30 سیکنڈز میں ووٹ کاسٹ کر کے ریکارڈ بنا دیا

281

ولارویا اسپین کی ایک خود مختار کمیونٹی ہے جو 11.77 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے—فوٹو: فائل

انتخابات میں عام طور پر ووٹنگ کا مرحلہ پورا دن چلتا ہے، عوام صبح سے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹ کاسٹ کرتے ہیں اور شام تک ووٹنگ جاری رہتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے ایسے علاقے کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں انتخابات میں پوری آبادی نے صرف 30 سیکنڈز میں ووٹ کاسٹ کرکے 32 سیکنڈزکا اپنا سابقہ ریکارڈ ہی توڑ دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسپین کے صوبے لا ریوجا  کے گاؤں ولارویا ‘Villaroya’میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پورے علاقے نے 30 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں ووٹ کاسٹ کرکے ووٹنگ مکمل کی۔

ولارویا اسپین کی ایک خود مختار کمیونٹی ہے جو 11.77 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے، قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2018 میں اس علاقے کی آبادی صرف 5 افرا پر مشتمل تھی۔

تاہم رواں بلدیاتی الیکشن میں 30 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں پورے گاؤں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کیے جانے کہ وجہ یہ ہے کہ اب اس علاقے میں صرف 7 رجسٹرڈ ووٹر تھے۔

بلدیاتی الیکشن میں سالوادور پیریز ایک بار پھر میئر منتخب ہوئے جو 1973 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ 

پیریز کا کہنا ہے کہ ولارویا گاؤں کے رہائشی  تربیت یافتہ ہیں،جیسے ہی صبح پولنگ شروع ہوئی وہ اپنا ووٹ پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق محض 29 سیکنڈز میں ووٹ کاسٹ ہونے پر ولارویا اسپین کی سب سے جلدی ووٹنگ مکمل کرنے والا علاقہ بن گیا۔

Supply hyperlink