ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی

253

جناح ہاؤس لاہور میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند عاشق خان کی شناخت ہوگئی۔

ملزم عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔ ویڈیو میں ملزم کو افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی، جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ اور لوگوں کو اکساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ زمان پارک میں طے ہوا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد سے مسلسل پاک فوج کے خلاف کارکنوں کی ذہن سازی کی جاتی رہی، یہی سوچ انہیں جناح ہاؤس کی حدود تک لے کر گئی۔

Supply hyperlink