بالی وڈ اداکارہ کیجانب سے فاطمہ بھٹو کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر خصوصی مبارکباد

299

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی کے لیے خصوصی پیغام بھیجا۔—فوٹو: فاطمہ بھٹو اینڈ فائل

سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر سرحد پار سے بھی مبارک باد کا پیغام موصول ہوا ہے۔ 

گزشتہ ماہ کے  آخر میں میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور گراہم کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔

بعد ازاں فاطمہ بھٹو نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن تحریر کیا کہ’میں اور گراہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور نکاح کی چھوٹی سے تقریب خاندانی گھر میں ہوئی۔

شادی کے بندھن میں بندھنے پر فاطمہ بھٹو کو جہاں قریبی دوستوں اور مخلتف شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغام موصول ہورہے وہیں بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی کے لیے خصوصی پیغام بھیجا۔

سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بہت بہت مبارک ہو فاطمہ! ، آپ دونوں زندگی بھر  خوشی کیساتھ رہیں’۔

Supply hyperlink