باپ کی لاشوں میں تلاش، بیٹا کفن سے زندہ نکل آیا

219

ہیلا رام کے مطابق انہیں کہا گیا کہ ان کا بیٹا حادثے میں ہلاک ہوچکا ہے لیکن انہوں نے بیٹے کی موت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا/ فوٹو اے ایف پی

بھارت میں حال ہی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد باپ کی مسلسل تگ و دو بیٹے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بنگال کے شہر ہورا کے دکاندار ہیلا رام بیٹے  بسوجیت کو شالیمار اسٹیشن پر چھوڑ کر آئے تھے تاہم ایک گھنٹے بعد انہیں ٹرین حادثے کی خبر مل گئی جس کے بعد انہوں نے اپنے 24 سالہ بیٹے کو کال کرکے  بھائی سے رابطہ کرنے کا کہا  لیکن کوئی جواب نہ مل سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ نہ ہونے پر ہیلا رام بغیر وقت ضائع کیے اپنے بہنوئی کے ساتھ 230 کلو میٹر کا سفر طے کرکے حادثے کے مقام پر پہنچ گئے لیکن جائے حادثہ پر بھی  بیٹے کی کوئی اطلاع نہ مل سکی۔

ہیلا رام کے مطابق  انہیں کہا گیا کہ ان کا بیٹا حادثے میں ہلاک ہوچکا ہے لیکن انہوں نے بیٹے کی موت کو  تسلیم کرنے سے  انکار کردیا۔

ہیلا رام کا بتانا ہے کہ اس کے باوجود وہ  ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال چکر کاٹتے رہے، ٹرین حاڈثے کے ہلاک افراد اور  زخمیوں کو ڈھونڈھتے  رہے ،اسی دوران انہیں ایک شخص نے بتایا کہ باہانگا نامی ہائی اسکول  میں بھی حادثے میں ہلاک افراد کی لاشیں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہیلا رام بہنوئی کے ہمراہ جب وہاں  پہنچے تو  لاشوں کے انبار دیکھے، عملے  نے انہیں لاشیں دکھانے سے انکار کردیا، اسی بحث کے دوران ایک کفن سےکانپتا زخمی ہاتھ  باہر گرگیا، اس ہاتھ کو دیکھتے ہیں ہیلارام پہچان گئے کہ یہ ان کے بیٹے کے ہاتھ ہے جو کہ شدید زخمی تھا۔

بعد ازاں بیٹے کو اسپتال شفٹ کیا گیا جہاں اس کی کئی سرجریز ہوئیں اور ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

Supply hyperlink