بیکری سے 60 کپ کیکز چوری، چور بھی ایسا کہ مقدمہ بھی درج نہ ہوسکا

246

آپ نے میٹھے کے شوقین  انسان تو دیکھے ہوں گے   لیکن کیا جانور بھی میٹھے کے شوقین  ہوسکتے ہیں اور وہ بھی ایسے جنہیں اس شوق کیلئے چوری کرنا پڑجائے؟ یہ جان کر یقیناً آپ کو بھی حیرت ہوگی ۔

چیر پھاڑ کرنے والے  جانور  بھالو   کو  گوشت یا پھر پھل سبزیاں کھاتے تو اکثر دیکھا گیا ہے لیکن ایک بھالو ایسا بھی ہے جو میٹھا کھانے کا شوقین ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہے جس میں ایک کالے بھالو نے بیکری سے کیک چوری کرکے مزے سے کھائے۔

بھالو کے کیک کھانے کی یہ ویڈیو بین الاقوامی خبروں کی زینت  بن چکی ہے  جس کے مطابق  کالے بھالو نے بیکری کے گیراج سے 60 کپ کیکز سے بھرا ڈبہ چوری کیا اور مزے سے کھا لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری  مین کی جانب سے کیکز سمیت بیکری آئٹمز کو گاڑی میں لوڈ کیا جارہا تھا کہ بھالو نے گیراج کا دروازہ کھولا اور کپ کیکز سے بھارا ڈبہ چوری کرلیا۔

بتایا جارہا ہے کہ بھالو کی موجودگی سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا جس کی اطلاع پر پولیس اور اینرجی اور ماحولیاتی ادارے کی اہلکار بھالو کو ریسکیو کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن وہ پہلے ہی بھاگ نکلا۔

واضح رہے یہ ویڈیو امریکا کے شہر نیو انگلینڈ کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے

Supply hyperlink