بےضابطگی کا الزام، پنجاب حکومت کا مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کرانے کا اعلان

327

آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں کے اسکیم پرالزامات اور پروپیگنڈے کے بعد کیا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل

پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں  کے اسکیم پرالزامات اور پروپیگنڈے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہاکہ مفت آٹا اسکیم کی شفافیت پرانگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کراناضروری ہے، اسکیم کا آڈٹ قومی اور بین الاقوامی نجی آڈٹ فرم سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہےکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی ہے۔

Supply hyperlink