جب بھی پاک، چین تعلقات اہم موڑ پر پہنچیں تو عمران احتجاج کا اعلان کر دیتے ہیں: احسن اقبال

296

سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کا ہدف کیا ہے؟ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں: وفاقی وزیر— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ بات قابل غورہے کہ جب بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کسی اہم موڑ پر پہنچتے ہیں تو عمران خان احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کا ہدف کیا ہے؟ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں کہ انہیں پنجاب کے الیکشن وقت سے پہلے قبول نہیں ہیں۔

Supply hyperlink