سرکاری اور فوجی عمارت کو پہنچائے جانیوالے نقصان کی مذمت کرتا ہوں: صدر مملکت

283

احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں کیا جانا چاہیے: ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انہوں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا اورقابل افسوس ہے، احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں کیا جانا چاہیے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بعض شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، سرکاری اور فوجی عمارت کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبر اور گرفتاریوں کے بجائےمعاملات کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

Supply hyperlink