سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا امکان، کراچی میں موسم گرم رہے گا

242

کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے بیشتر مقامات پرآج بادل برسنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، کشمور اور گھوٹکی میں آج شام یارات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Supply hyperlink