سینئر پاکستانی اداکار شبیر رعنا انتقال کرگئے

284

فوٹو: فیس بک/ذیشان شاہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شبیر رعنا طویل علالت کے بعد کراچی میں اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔

مرحوم کے اہلخانہ کے مطابق شبیر رعنا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج صبح انتقال کرگئے۔

شبیر رعنا جیو نیوز کے رپورٹر ذیشان شاہ اور یوٹیوبر اذلان شاہ کے والد تھے، اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

اسکرین شاٹ/اذلان شاہ
اسکرین شاٹ/اذلان شاہ

اذلان شاہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار شبیر رعنا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

مرحوم شبیر رعنا نے four دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔

Supply hyperlink