طوفان کے باعث کراچی میں 30 منٹ میں 60 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے: مراد علی شاہ

264

 ٹھٹہ، سجاول اور بدین سے 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے: وزیراعلیٰ سندھ— فوٹو: سی ایم سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید سمندری طوفان کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ ان منتقل کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سمندری طوفان سے سب سے زیادہ نقصان سجاول کو پہنچنے کو خدشہ ہے اور ٹھٹہ، سجاول اور بدین سے 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل گھوڑا باری سے ساڑھے 7 ہزار سے زائد آبادی کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  شدید سمندری طوفان کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ ان منتقل کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ طوفان کی وجہ سے کراچی میں آدھے گھنٹے میں 60 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جو کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال پیدا کرے گی۔

Supply hyperlink