عمران خان کی عدم پیشی پر عدالتوں میں کون پیش ہوگا؟ اٹارنی نامزد

287

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول ہوگئی ہے/ فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر کی عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کےلیے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا ہےکہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالتی کیسز کے لیے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں، اپیلیں اور انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنےکا اختیار ہے۔

پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانےکا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

Supply hyperlink