محمد رضوان کا ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن کا تحفہ

255

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن تحفے میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان امریکا  گئے۔

دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔بابر اور رضوان نے 31 مئی سے three جون تک  ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

اس سے قبل محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس (BEMS) پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں۔

تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران  بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا گیا تھا۔

Supply hyperlink