مرنے کا ڈرامہ رچانے والے ٹک ٹاکر کی اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر پر انٹری

235

ڈیوڈ نے اپنی موت کے ڈرامے کے ذریعے اپنے خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتانے کی کوشش کی / فائل فوٹو

گھر والوں کو سبق سکھانے کیلئے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے  ٹک ٹاکر نے مرنے کا ڈرامہ رچایا اور پھر اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے   پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاکر کے مرنے کا ڈرامہ کرنے کا واقعہ  یورپی ملک بیلجیئم میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شخص نے اپنے مرنے کا ڈرامہ کیا، ٹک ٹاکر  کا نام ڈیوڈ بارٹن  ہے جو  ٹک ٹاک بنانے کا شوقین ہے۔

 ڈیوڈ کی ٹاک ٹاک ویڈیوز کافی مشہور  ہیں  او ر رنگر لے فو کے نام سے ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ  ہے۔

خاندان والوں کی جانب سے حوصلہ افزائی نہیں کی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق   خاندان والوں کی جانب سے ڈیوڈ کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی جس کی وجہ  سے وہ افسردہ تھے چنانچہ ڈیوڈ نے اپنے خاندان والوں کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور ایک مذاق کرتے ہوئے اپنی موت کا ڈراما رچایا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیوڈ کے مذاق کا کیا مقصد تھا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ نے اپنی موت کے مذاق  کے ذریعے  اپنے خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتانےکی کوشش کی ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ کے موت کے ڈرامے کے بعد ان کے  دوست احباب کالے ملبوسات پہنے  ان کے جنازے میں  شریک  اپنے دکھ کا اظہار کررہے تھے کہ  اسی دوران ایک ہیلی کاپٹر جنازے کے مقام پر اترتا ہے جس میں ڈیوڈ موجودہے۔

ڈیوڈ کو زندہ دیکھ کر گھر والے سب خوشی سے نہال ہوجاتے ہیں اور ڈیوڈ کے گلے لگ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ نے اپنے مرنے  کا ڈرامہ  پوری منصوبہ بندی  کے ذریعے کیا  اس دوران کیمرے کے  ذریعے سے تمام مناظر کو فلمایا گیا دوسری جانب  ڈیوڈ کی بیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باپ کے مرنے اور ان سے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

Supply hyperlink