مسرت چیمہ اور عمران خان کی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

286

آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ کہہ رہی ہیں ہم ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں— فوٹو: اسکرین گریب

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور  چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز یعنی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔

آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسرت چیمہ کی گفتگو کی تفصیل درج ذیل ہے۔

عمران خان: ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو  پہنچ گئی میسج؟

مسرت جمشید چیمہ: سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ: ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔

عمران خان: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟ 

مسرت جمشید چیمہ: خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔

عمران خان: اعظم سواتی سےبات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پریہ ضرور کریں، یہ جو  انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔

مسرت جمشید چیمہ: جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔

عمران خان: یہ کیا کر رہاہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے 9 مئی کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا جبکہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے اور عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Supply hyperlink