ملک میں گدھوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

249

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی ہے: اقتصادی سروے رپورٹ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: اقتصادی سروے رپورٹ 23-2022 میں ملک گدھوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی ہے، گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں بھینسوں کی تعداد four کروڑ37 لاکھ سے four کروڑ 50 لاکھ ہو گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں four لاکھ کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد three کروڑ 23 لاکھ ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بکریوں کی تعداد میں بھی 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد eight کروڑ 25 لاکھ سے eight کروڑ 47 لاکھ ہو گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد four لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار رہی۔

Supply hyperlink