نیشنل گیمز باکسنگ مقابلوں میں آرمی کی بالادستی ثابت ہوگئی

301

فوٹو: نیشنل گیمز پاکستان

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز باکسنگ مقابلوں میں آرمی کی بالادستی ثابت ہوگئی۔

کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، باکسنگ میں مردوں اور خواتین کی مجموعی 20 کیٹیگری کے مقابلوں میں آرمی نے 13 گولڈ میڈل لیے، آرمی کے باکسرز نے ایک سلور اور four برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔

واپڈا کے باکسرز نے four گولڈ، three سلور اور three برانز میڈل جیتے جبکہ ائیر فورس نے ایک گولڈ، 7 سلور اور اور 5 برانز میڈلز جیتے۔

اس کے علاوہ نیوی نے ایک گولڈ، three سلور اور eight برانز میڈل حاصل کیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باکسنگ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور 5 برانز میڈل جیتے۔

مردوں کی 92 ویں کلو گرام کیٹیگری میں آرمی کے اظہر نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 54-57 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی فاطمہ زہرہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

81 کلوگرام ویمنز کیٹیگری میں واپڈا کی مبشرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 75-81 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی ارفع خرم نے سب کو چت کر دیا۔

اس کے علاوہ مردوں کی 86-92 کلوگرام کیٹیگری کی فیصلہ کن باؤٹ آرمی کے عرفان خان کے نام رہی، مردوں کی 80-86 کے جی کیٹیگری میں ائیر فورس کے محمود الحسن نے سب کو آؤٹ کلاس کیا۔

آرمی کے بلاول ضیا نے مردوں کی 75-80 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کی بینٹم ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی دعا زہرہ نے سونے کا تمغہ جیتا، مردوں کی مڈل ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے سیف المنان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مردوں کی 63.5-67  کے جی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے گل زیب کو کوئی نہ ہرا سکا، مڈل ویٹ اور فلائی ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے احسان اللہ اور عطا اللہ سرخرو ہوئے، آرمی کے ابرار علی نے مینز 60-63.5  کے جی کی ویٹ کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔

خواتین کی لائٹ فلائی میں آرمی کی سحر عاطف، مینیمم میں ایچ ای سی کی ہمنا ممتاز کامیاب ہوئیں جبکہ مردوں کے فیدر ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے نقیب اللہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

اس کے علاوہ مردوں کی لائٹ ویٹ کیٹیگری کا گولڈ میڈل آرمی کے ابراہیم کے نام رہا جبکہ خواتین کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی رمشا غفار نے گولڈ میڈل جیتا۔

مینز بینٹم ویٹ میں آرمی کے محمد قاسم، مینیمم میں نیوی کے ذوہیب رشید نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

Supply hyperlink