وہ غذائیں جو جیب اور صحت دونوں پر بھاری پڑسکتی ہیں

286

اسٹرابیری کی کاشت کے وقت مختلف اقسام کے کیڑے مار ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا اسٹرابیریز کو دھوتے وقت خاص احتیاط اپنائی جائے بصورت دیگر یہ ہماری صحت کو بگاڑ سکتے ہیں/فائل فوٹو

کھانا پینا زندگی کا حصہ ہے اگر ہم کھانے سے دوری اختیار کریں تو یقیناً بیماریوں کا شکار ہوجائیں گے۔

تاہم کچھ ایسے کھانے بھی ہیں جو ہم روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں اور ہمیں علم بھی نہیں کہ وہ ہماری صحت کو کس حد تک نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں جبکہ ہماری جیب پر بھی کافی بھاری پڑتے ہیں۔

 ایسے کون سے کھانے ہیں آئیے جانتے ہیں:

اسٹرابیری:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹرابیری کھانے میں جتنا مزہ دیتی ہے قدرت نے اس میں فائدے بھی اتنے ہی  چھپا رکھے ہیں لیکن اس کی کاشت کے وقت مختلف اقسام کے کیڑے مار ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا  اسٹرابیریز کو دھوتے وقت خاص احتیاط اپنائی جائے  بصورت دیگر یہ ہماری صحت کو بگاڑ سکتے ہیں۔

 آلو کی چپس:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آلو کے چیس ہر بچے بڑے کے پسندیدہ ہوتے ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں جہاں آلو کی قیمت بڑھ گئی ہے وہیں تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آلو کے چپس میں اسٹارچ سمیت سیچوریٹڈ فیٹ موجود ہوتی  ہے جو آپ کے وزن کو بڑھاتی ہے۔

تلی ہوئی چکن:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تلی ہوئی چکن سے بہت سے مزے کے پکوان بنائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے تلی ہوئی چکن صحت کو متاثر کرتی ہے کیونکہ اس میں  کیلوریز   کی مقدار زیادہ ہوتی ہیں جس سے  انسان میں موٹاپے کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

فروزن سبزیاں اور پھل :

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 جدید دور میں فروزن کھانوں کا رواج دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہا ہے ، فروزن سبزیوں کے علاوہ فروزن پھل اور گوشت بھی مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں جسے ہم روزمرہ کی زندگی میں استعمال کررہے ہیں، تاہم ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زیادہ عرصے تک فریز  رہنے والی یہ غذائیں اپنے فوائد کو کھو دیتی ہیں ساتھ ہی یہ اشیا بہت مہنگی بھی ہوتی ہیں۔

ٹماٹر:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئی بھی کھانے کی ڈش ٹماٹر کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے لیکن نظام ہاضمہ کے مسائل سے دوچار افراد کیلئے ٹماٹر مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Supply hyperlink