پرانا آئی فون خریدنا چاہ رہے ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

253

فوٹو: فائل

آئی فون رکھنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے لیکن پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ایپل کے یہ فونز اس قدر مہنگے ہیں کہ لوگ کم ہی ڈبہ پیک خریدتے ہیں، کئی لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں سیکنڈ ہینڈ اچھا آئی فون مل جائے۔

استعمال شدہ آئی فون لینے سے نہ صرف پیسوں کی بچت ہوتی ہے بلکہ اگر فون کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تو وہ بھی کسی نئے سے کم نہیں ہوتے اور پھر آئی فون کا شوق بھی پورا ہوجاتا ہے لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سیکنڈ ہینڈ آئی فون خریدنے سے پہلے آپ کو کیا معلومات ہونی چاہیے تاکہ آپ کسی بڑے دھوکے سے بچ سکیں۔

اکثر لوگ آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر اس میں نقلی پارٹس ڈالتے ہیں اور پھر قیمت اصلی والی وصول کرتے ہیں، جب کہ آئی فون کچھ عرصہ چلنے کے بعد جواب دے دیتا ہے۔

ڈیلی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق اب اگر آپ آئی فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسی تکنیک بتائیں گے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ کسی جعلساز کے چنگل میں نہیں آسکیں گے۔

سیٹنگز کی مدد سے جانیں کہ آئی فون کے پارٹس اصلی ہیں یا نقلی:

آئی فون شاید ہی اوپر سے بالکل ٹھیک ہو، لیکن موبائل کی سیٹنگز آپ کو یہ پتہ لگانے میں مدد کرسکتی ہیں کہ آیا یہ استعمال شدہ پیس آپ کو خریدنا چاہیے یا نہیں۔

آئی او ایس 15.2 والے آئی فونز میں بِلٹ ان سیٹ اپ ہوتا ہے جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جو پارٹس اس میں لگائے گئے ہیں وہ اصلی ہیں یا نقلی۔

پتہ لگانے کا طریقہ کار:

سیٹنگ میں جانے کے بعد ’جنرل‘ اور پھر ’آباؤٹ‘ کے آپشن پر کلک کریں۔

اگر خریدے جانے والے آئی فون میں دو نمبر پارٹس ہیں تو سسٹم انہیں ریڈ نہیں کرسکے گا، اس صورت میں ’پارٹس اینڈ سروس ہسٹری‘ کے آپشن کو استعمال کریں۔

اگر آئی فون کی سروس کی جاچکی ہے  اور اسے ایپل کے حقیقی حصے سے بدل دیا گیا ہے تو یہ پارٹس اور سروس ہسٹری ٹیب کے نیچے ظاہر ہوگا__فوٹو: ڈیلی میل
اگر آئی فون کی سروس کی جاچکی ہے  اور اسے ایپل کے حقیقی حصے سے بدل دیا گیا ہے تو یہ پارٹس اور سروس ہسٹری ٹیب کے نیچے ظاہر ہوگا__فوٹو: ڈیلی میل
اس آپشن سے آپ فون میں کی جانے والی سروس کی تاریخ کی تفصیلات جان سکتے ہیں__فوٹو: ڈیلی میل
اس آپشن سے آپ فون میں کی جانے والی سروس کی تاریخ کی تفصیلات جان سکتے ہیں__فوٹو: ڈیلی میل

پارٹس اینڈ سروس ہسٹری کے آپشن میں جاکر مزید تفصیلات کے آپشن کو سیلکٹ کریں، اس سے  ایسے جعلی پارٹس کے بارے میں پتہ لگ جائےگا جو اس میں لگائے گئے ہیں۔

اگر مذکورہ حصہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ہے یا اسے غیر حقیقی ایپل پارٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے تو ایک نامعلوم پارٹ کا پیغام ظاہر ہو گا__فوٹو: ڈیلی میل
اگر مذکورہ حصہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ہے یا اسے غیر حقیقی ایپل پارٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے تو ایک نامعلوم پارٹ کا پیغام ظاہر ہو گا__فوٹو: ڈیلی میل

ان میں موجود بعض سسٹم کے ذریعے آپ آئی فون میں لگی بیٹری کے بارے میں بھی معلوم کر سکتے ہیں کہ گویا وہ اوریجنل ہے یا اسے بھی دو نمبر لگایا گیا ہے۔

اس طرح آپ اپنے کیمروں سے متعلق تفصیلات بھی جان سکتے ہیں۔

ایپل کمپنی کے مطابق جب بھی آئی فون یا کسی ایپل کے گیجٹ کے پارٹس تبدیل کرنا ہوں تو صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ وہ اصلی پارٹس کا استعمال کریں۔

Supply hyperlink