پہلے ہی روز 10 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

260

فوٹو: عرب میڈیا

سعودی دار الحکومت ریاض میں دسویں عرب چین بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا  ہے جہاں پہلے روز ہی 10 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

کانفرنس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

 رپورٹس کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں 40 ارب ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے ، کانفرنس میں چین اورعرب ملکوں کی ساڑھے3 ہزار سے زائد کاروباری شخصیات اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔

Supply hyperlink