’پہلے ہی کہا تھا متبادل ناموں کا اعلان کردیں‘، خواجہ آصف کا عمران کی مذاکراتی کمیٹی پر طنز

273

گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے نام شامل تھے— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں شامل افراد کے پارٹی عہدے چھوڑنے پر طنز کیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیر دفاع، پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا کے سابق صدر پر ویز خٹک نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے وقت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔

گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے نام شامل تھے۔

اب پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد خواجہ آصف نے طنز کیا ہے اور اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوبت یہ آگئی ہے دو مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بناؤ، کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے، اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاتھاکہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔

Supply hyperlink