پی ٹی آئی کو ایک ہی دن میں دوسرا بڑا دھچکا، فواد کے بعد اسد عمر کا بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

263

اسد عمر تحریک انصاف سےعلیحدگی کا باقاعدہ اعلان کچھ دیربعدکریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر تحریک انصاف سےعلیحدگی کا باقاعدہ اعلان کچھ دیربعدکریں گے۔

اسد عمر کو آج ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Supply hyperlink