کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

264

صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، لیاری سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے  ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، لیاری سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

Supply hyperlink