11 یوسیز میں سے three پر پی پی اور 2 پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب

300

5 وارڈ پرپیپلزپارٹی، ایک ایک وارڈ پرن لیگ اورجماعت اسلامی کامیاب ہوئی ہے: غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج— فوٹو:فائل

کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے7 اضلاع کی 11 یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین اور 15 وارڈز کی نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح eight بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ کا عمل جاری رہی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور 11 یوسیز میں سے three پر پاکستان پیپلزپارٹی اور 2 پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

کورنگی یوسی three کے مکمل غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔

ضلع وسطی کی یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

ضلع کورنگی یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 2682 ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا جبکہ جماعت اسلامی 1786 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔

ضلع جنوبی لیاری یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کا امیدوار 3245 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی  2574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔

ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 3009 ووٹ لےکر کامیاب قرار پایا، پاکستان تحریک انصاف 1086 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔

وارڈز کے نتائج

کراچی کے 15 میں سے 7 وارڈ کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق 5 وارڈ پرپیپلزپارٹی، ایک ایک وارڈ پرن لیگ اورجماعت اسلامی کامیاب ہوئی ہے۔

ضلع کیماڑی کے 6 وارڈ میں سے 5 پرپیپلز پارٹی اورایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، ضلع ملیرابراہیم حیدری کی وارڈ کی نشست پیپلز پارٹی نے جیتی، اس کے علاوہ ضلع کورنگی ماڈل کالونی کی وارڈ کی نشست پرجماعت اسلامی کا امیدوارکامیاب قرار پایا۔

Supply hyperlink