27 منزلوں پر تعمیر بھارتی تاجر مکیش امبانی کے گھر کی خاص بات اور قیمت کیا ہے؟

264

حال ہی میں جاری انڈیکس کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے اثاثے، قیمتی تحائف اور بھاری بھر کم تنخواہ دار ملازمین کی لمبی فوج انہیں اکثر وبیشتر خبروں کی زینت بنائے رکھتی ہے۔

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا کہ مکیش امبانی نے اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500 کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں مکیش امبانی جیسی شخصیت جو ملازم کو کروڑوں کی جائیداد تحفے میں دینے کی صلاحیت رکھتا ہو ایسے شخص کا اپنا گھر  کتنا قیمتی اور شاندار ہوگا۔

انتیلیا

بھارتی شہر ممبئی میں واقع انتیلیا گھر کو امبانی خاندان کی مرکزی رہائش گاہ  کہاجاتا ہے، آسمان کو چھوتی اس عمارت کا شاندار اسٹرکچر اور اربوں روپوں کی مالیت کے ساتھ تعمیر کیا گیا، یہ گھر امبانی  خاندان کو دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کرتا ہے۔

عمارت کی خاص بات کیا ہے؟

انتیلیا کی عمارت 27 منزلہ ہے جسے 2004 سے 2010 کے دوران  7 سال کے عرصے کے دوران  four لاکھ اسکوائر فٹ حصے پر تعمیر کیا گیا تھا۔

فوٹو سوشل میڈیا

اس 27 منزلہ عمارت کی خاصیت اس میں موجود روف ٹاپ پر  three ہیلی پیڈ ہیں، عمارت کے three فلورز کو گارڈن جب کہ 6 فلورز کو کار پارکنگ کے طور پر مختص کیا گیا ہے جس میں ایک وقت میں 168 گاڑیوں کو ایک ساتھ پارک کیا جاسکتا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

اس  عمارت میں 50 سیٹرپر مشتمل ایک سنیما گھر، یوگا سینٹر،  فٹنس سینٹر، سوئمنگ سینٹر ، اسپا،  ہیلتھ سینٹر، اسنو روم، مندر اور 9 لفٹیں ہیں، انتیلیا کی دیکھ بھال کیلئے مکیش امبانی نے 600 ملازمین کو رکھا ہوا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

2020 میں اس گھر کی قیمت 2.2 بلین روپے بتائی گئی تھی، ایک رپورٹ کے مطابق اس گھر کی مینٹیننس کا ماہانہ خرچہ ڈھائی کروڑ  بھارتی روپے ہے۔

27 منزلوں  پر  تعمیر  بھارتی تاجر مکیش امبانی کے گھر کی خاص بات اور قیمت کیا ہے؟

واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ مکیش امبانی کی دبئی اور لندن میں بھی جائیدادیں موجود ہیں۔

Supply hyperlink