300 میں سے 46 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، پنجاب حکومت

244

گرفتار کی جانے والی 29 خواتین ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں اور جیل میں قید 17 خواتین کی شناخت پریڈ جاری ہے: عامر میر/ فائل فوٹو

لاہور: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 9 مئی کی تخریب کاری میں ملوث 300 میں سے 46 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ گرفتار کی جانے والی 29 خواتین ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں اور  جیل میں قید 17 خواتین کی شناخت پریڈ جاری ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

Supply hyperlink