9 مئی واقعات کے ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروئی کا فیصلہ

212

ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا: پولیس/ فوٹو اے ایف پی

پشاور: 9 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 9 اور 10 مئی کو  پرُتشدد واقعات میں ملوث ملزمان سمیت ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور  یہ فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Supply hyperlink